کچھ
دیر کی موسلادھار بارش سے کراچی پانی پانی ہو گیا ۔۔ ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی مرتضی وہاب
شہر کے دورے پر نکل پڑے۔ عوام کو تسلی دی کہ تیز بارش کے بعد کچھ دیر کے لئے پانی جمع ہوجاتا
ہے۔
ایڈمنسٹریٹر
کراچی ایم اے جناح روڈ، شاہین کمپلیکس، ٹاور، نیٹی جیٹی پہنچے اور صورتحال کا جائزہ
لیا۔ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ متحرک ہے اور وہ خود تمام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ بولے کہ تیز بارش کے بعد کچھ دیر کے لئے پانی جمع
ہوتا ہے ۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ضلع وسطی میں
حسین آباد، کریم آباد، موسی کالونی، حیدری، فائیو اسٹار چورنگی اور سخی حسن کا بھی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی نے انہیں صورتحال پر بریفنگ دی۔ مرتضی وہاب نے کے ڈی اے چورنگی اور دیگر نشیبی علاقوں سے نکاسی
آب کےہدایات جاری کیں۔