وفاقی حکومت نے ملکی زراعت کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی ہے۔وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو


 وفاقی حکومت نے ملکی زراعت کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی ہے۔وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو

وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے الزام لگایا ہے کہ وفاقی حکومت نے ملکی زراعت کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی ہے۔


صوبائی وزیر کا  بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان پہلے کبھی زرعی قلت کاشکارنہیں رہا،،لیکن سلیکٹڈ حکومت نے اسے تین سال میں زرعی قلت کا شکار بنادیا ہے۔ آج یہ حال ہے کہ ایک زرعی ملک گندم،کپاس اوردیگر زرعی اجناس  امپورٹ کررہا ہے۔اگروفاقی حکومت کا یہی حال رہا تو عنقریب پاکستان چاول بھی امپورٹ  کرے گا۔اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ زراعت کو نظرانداز کرنے کے بجائے اس پر توجہ دے کر ملک میں غربت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔