کراچی گلشن اقبال میں تیز رفتار لگژری گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق نوجوان کو سپر دخاک کردیا گیا

سدرہ عارف سدرہ عارف

 کراچی گلشن اقبال میں تیز رفتار   لگژری گاڑی کی زد میں آکر جاں  بحق نوجوان کو سپر دخاک کردیا گیا


کراچی گلشن اقبال میں تیز رفتار   لگژری گاڑی کی زد میں آکر جاں  بحق نوجوان کو سپر دخاک کردیا گیا۔۔۔غمزدہ والد کہتے ہیں بیٹا سافٹ وئیر انجینئر بننا چاہتا تھا۔ فرسٹ ائیر کے پیپرز کی تیاریوں میں مصروف تھا۔لاقانونیت کو حادثات میں اضافے کا سبب قرار دیا۔حادثے کا ذمہ دار  ڈرائیور  ڈرائیونگ لائسنس  بھی نہ پیش کرسکا۔،

 کراچی میں  سڑکوں پر قوانین کی دھجیاں اڑاتی ٹریفک ایک اور ہنستا بستا خاندان اجاڑ گئی۔۔۔


آنکھوں میں سنہرے مستقبل کے خواب سجائے فرسٹ ائیر کے امتحان کی تیاریوں میں مصروف نوجوان  حنان  گھر سے دودھ لینے نکلا اور سڑک پر تیز رفتاری سے آتی گاڑی کی زد میں آکر جان گنوابیٹھا

غمزدہ والد کہتے ہیں بیٹا سافٹ وئیر انجینیئر بننا چاہتا تھا۔۔۔ بڑھتے حادثات کا سبب لاقانونیت کو قرار دیا۔۔۔

بڑے بھائی نے بتایا    کہ حنان   بڑی سوچ کا حامل نوجوان تھا۔ اس کے  گھر  واپس نہ لوٹنے پر کئی گھٹنے اس کی تلاش میں لگے رہے ،عباسی شہید اسپتال پہنچے تو بھائی بہت دور جا چکا تھا 

دوسری جانب پولیس تفتیش میں سامنے آیا کہ حادثے کے ذمہ دار نوجوان دوستوں نے بیش قیمت  گاڑی 8 ہزار روپے کرایہ پر تین گھنٹے کے لئے حاصل کی تھی۔پولیس کے مطابق ڈرائیور  کی انتہائی تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہوکر دوسرے ٹریک پر آئی تھی جس سے نوجوان حنان جاں بحق اور دو راہگیر شدید زخمی ہوئے  تھے۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگادی تھی۔

 پولیس نے  حادثے کے ذمہ دار نوجوانوں کو گرفتار کرکے حنان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ گاڑی کو  آگ لگانے اور ہنگامہ آرائی کا  بھی علیحدہ مقدمہ درج کرکے تین ملزموں کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔۔۔