سندھ ہائی کورٹ لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر برہم۔
ریمارکس دیئے تیس جے آئی ٹیز کے بعد ایک
شہری کا سراغ نہیں لگایا جاسکا۔
ہم لکھیں گے کہ
پولیس شہری کو بازیاب کرانے میں فیل ہوگئی۔ آئندہ سماعت پر صوبائی ہوم سیکریٹری
کو طلب کرلیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں دوہزار سولہ سے لاپتا شہری سمیت دس سے زائد
لاپتا شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں
کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا ہر پیشی پر عدالت میں ایک ہی رپورٹس پیش
کی جاتی ہیں،، اور ہر پیشی پر تفتیشی افسر
بھی تبدیل ہوتا ہے۔
تفتیشی افسر نےبتایا
شہری کی بازیابی کے لئے تیس جے آئی ٹی اور پندرہ صوبائی ٹاسک فورس اجلاس ہوئے ہیں۔عدالت
نے ریمارکس دیئے تیس جے آئی ٹیز کے بعد بھی
شہری کا سراغ نہیں لگایا گیا۔ہوم سیکریٹری مسنگ پرسن کو گیٹاگرائز کرنے کے قابل نہیں
ہے۔
عدالت نے آئندہ
سماعت پر لاپتا شہریوں کی ٹریول ہسٹری
حاصل کر کے جمع کرانے کی ہدایت کی ۔ سماعت سولہ اپریل تک ملتوی کردی گئی۔