سندھ حکومت نےشوکت خانم اسپتال میں زیر علاج سابق اولمپئن نوید عالم کی مالی مدد کرنے کا فیصلہ کرلیا، اسپتال انتظامیہ کو خط لکھ دیاگیا۔
سندھ حکومت نے شوکت خانم اسپتال میں زیر علاج سابق اولمپیئن نوید عالم کی مالی مدد کےلیےشوکت خانم اسپتال کی انتظامیہ کو خط لکھ دیا ۔ ترجمان سندھ حکومت کےمطابق اسپتال انتظامیہ سے کہا ہے کہ نوید عالم کے علاج پر جتنا بھی خرچہ ہوگا سندھ حکومت ادا کرے گی۔ملک کا نام روشن کرنے والے سابق اولمپیئن کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے ۔ سابق اولمپیئن نوید عالم کے ساتھ کھڑے ہیں