مصطفی عامر قتل کیس کی تحقیقاتی کمیٹی میں مزید دو ارکان شامل
کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے مصطفی عامر قتل کیس کی تحقیقاتی کمیٹی میں مزید دو ارکان کا اضافہ کردیا، جس کے بعد اراکین کی تعداد نو ہوگئی۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق پولیس انسپکٹر غلام نبی آفریدی کو کمیٹی نے ازخود شامل کیا جبکہ ڈی ایس پی حنیف کو فیملی کی رضامندی سے کمیٹی کا حصہ بنایا گیا۔ نئے ارکان کی شمولیت سے تحقیقات مزید مؤثر اور شفاف بنانے کی توقع ہے۔