کراچی میں مبینہ پولیس مقابلوں کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ ، نقدی ، چھینے ہوئے موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کرلی،،،ایوب گوٹھ گھر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا
ابراہیم حیدری ریڑھی روڈ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت فہیم کے نام سے ہوئی ہے ، ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا ،پولیس کا دعوی ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سےایک ٹی ٹی پستول تین موبائل فون اور موٹر سائیکل بر آمد ہوئی ہے ،
دوسری جانب گلشن معمار میں بھی مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا ، زخمی ملزم اسحاق کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ، ملزم سے ملنے والے موٹر سائیکل چند دن قبل تھانہ سائٹ سپر مارکیٹ کی حدود سے چھینی گئی تھی ملزم کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے،،،
نیوکراچی ایوب گوٹھ میں گھر کے اندر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا، پولیس نے مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی