کراچی کلفٹن میں گرین بیلٹ ،فٹ پاتھ اور سڑکوں پر تجاوزات کے خلاف کارروائی۔

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی کلفٹن میں گرین بیلٹ ،فٹ پاتھ اور سڑکوں پر تجاوزات کے خلاف کارروائی۔

کراچی کلفٹن میں گرین بیلٹ ،فٹ پاتھ اور سڑکوں پر تجاوزات کے خلاف کارروائی۔ مزاحمت پر دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا

کراچی کے ضلع جنوبی میں انسداد تجاوزات سیل  عملے کے ہمراہ انتظامیہ نے  تجاوزات کے خلاف کارروائی کی۔ کلفٹن میں گرین بیلٹ  پر قائم تجاوزات ختم کردی گئیں۔ہوٹل کا سامان ،کرسیاں، میزیں، تخت،  اسٹال ،پنکچر بنانے کا سامان ضبط کرلیا گیا۔ انسداد تجاوزات سیل کے عملے نے فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر لگائی گئی تجاوزات کو  قبضے میں لے لیا۔ مزاحمت  پر  دو  افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ کارروائی کے دوران  اسسٹنٹ کمشنر ، پولیس اور  رینجرز کے اہلکار  بھی موجود تھے۔