چیئرمین پی ایس پی نے سندھ
حکومت کے خلاف اعلان جنگ کردیاکہا سندھ حکومت کو بلدیاتی بل ہر صورت واپس لینا ہوگا۔۔۔ آج فیصلہ کرلیا کہ یا حقوق ملیں گے یا موت کو گلے لگائیں
گے۔۔۔بلاول بھٹو کے کان پر کھڑے ہو کر آواز لگائیں گے۔۔۔ مصطفی کمال نے وزیر اعلیٰ
ہاؤس پر احتجاج کرنے کا اعلان بھی کردیا۔
بلدیاتی وسائل اور شہری
حکومتوں پر اختیارات کی جنگ
کراچی کی حسن اسکوائر چورنگی
پر پی ایس پی کا احتجاجی مظاہرہ۔۔۔
چیئرمین پی ایس پی نےایک
بارپرسندھ حکومت کوآڑے
ہاتھوں لیا۔۔۔
کہا کراچی کے لوگ آواز لگارہے ہیں۔۔۔وزیر اعلی کے کان بند ہیں۔۔۔
بلاول بھٹو کے کان پر کھڑے ہو کر آواز لگائیں گے۔۔۔
پھر چاہیے حقوق ملیں یا موت، پہلی گولی مصطفی کمال کھانے کو تیار
ہے۔۔۔
وزیر اعلی ہاوس کے باہر کھڑے ہوکر اپنی آواز مراد علی شاہ کو سنائیں
گے۔۔۔
نئے سال کے آغاز پر انقلاب
برپا ہوگا۔۔۔دو جنوری کو کارکنان سے حتمی
مشورہ کروں گا۔۔۔
مصطفی کمال نے ایم کیوایم
پاکستان کو بھی تنقید کا نشانا بنایا۔۔۔
کہا ہڑتالوں کی چیمپئین جماعت آج سندھ حکومت کے رویے پر خاموش ہے۔۔۔
چیئرمین پی ایس پی کے خطاب سے قبل
کارکنان نےمختلف نعروں سےمخالفین کو
خوب ہدفِ تنقید بنایا۔۔۔