کراچی: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ ریگولیشن اینڈ کوارڈینیشن کا اہم اجلاس

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

کراچی: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ ریگولیشن اینڈ کوارڈینیشن کا اہم اجلاس

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ ریگولیشن اینڈ کوارڈینیشن کا اجلاس کراچی میں چیئرمین سینیٹر عامر چشتی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال اور کمیٹی اراکین نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے کمیٹی کو کلثوم بائی ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کیسز کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ 10500 سے زائد افراد کی اسکریننگ میں 120 افراد میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 81 سیسی کے رجسٹرڈ ملازمین کے بچے ہیں۔

سندھ حکومت نے تمام 120 بچوں کی نگہداشت کی ذمہ داری لے لی ہے اور متاثرین کی امداد کے لیے 2 ارب روپے کا اینڈومنٹ فنڈ بھی قائم کر دیا ہے۔