کراچی شاہ فیصل کالونی بازار میں دوران ڈکیتی فائرنگ سے شہری کے قتل کا مقدمہ درج

عرفان علی عرفان علی

 کراچی شاہ فیصل کالونی بازار میں دوران ڈکیتی  فائرنگ سے شہری کے قتل  کا مقدمہ  درج


کراچی شاہ فیصل کالونی بازار میں دوران ڈکیتی  فائرنگ سے شہری کے قتل  کا مقدمہ  درج کرلیا گیا ۔
 مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں ڈکیتی اور قتل کی دفعات کے تحت شاہ فیصل کالونی تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ مدعی مقدمہ کے مطابق مقتول جاوید اقبال کو دن سوا بارہ بجے دو ملزموں نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کیا۔ فائرنگ سے  راہگیر سبزی فروش  بھی زخمی ہوا تھا۔  پولیس  کےمطابق مقتول ناتھا خان  گوٹھ کا رہائشی اور آبائی تعلق اٹک شہر سے تھا۔ وہ پانچ بچوں کا باپ اور او ڈی جی سی ایل میں ملازمت کرتا تھا۔ واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔