مجھے کیوں روکا؟ کراچی میں کار سوار خاتون ٹریفک پولیس کے روکنے پر آگ بگولہ ہوگئی

عرفان علی عرفان علی

مجھے کیوں  روکا؟ کراچی میں کار سوار خاتون ٹریفک پولیس کے روکنے پر آگ بگولہ ہوگئی

مجھے کیوں  روکا؟ کراچی میں کار سوار خاتون ٹریفک پولیس کے روکنے پر آگ بگولہ ہوگئی۔ ڈی ایس پی  ٹریفک سے الجھ پڑی۔ دھکے بھی دیئے۔  خاتون اور اس کے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

کراچی میں پی آئی ڈی سی  سگنل  پر    کار سوار خاتون  ٹریفک پولیس کے روکنے  پر اشتعال میں آگئی۔ واقعے کی ویڈیو  سامنے  آگئی،، جس  میں  دیکھا جاسکتا ہے کہ مشتعل خاتون   نے بزرگ ڈی ایس پی کو دھکے ہی نہیں دیئے،،تھپڑ بھی رسید کردیا۔ ڈی ایس پی ٹریفک سیکشن    خاتون سے تعاون کی اپیل کرتے رہے، ، لیکن خاتون نے انہیں  دھکے دے کر ہٹایا اور ساتھ موجود نوجوان نے گاڑی آگے بڑھادی ۔

 خاتون کی جانب سے بدتمیزی کا مقدمہ ڈی ایس پی کی مدعیت میں  سول لائن تھانے میں درج کرلیا گیا۔مقدمہ میں کار سرکار  میں مداخلت، باوردی افسر پر ہاتھ اٹھانے اور سگنل توڑنے سمیت دیگر دفعات شامل  کی گئی ہیں۔متن مقدمہ کے مطابق خاتون نے اپنے بھائی کو اثر رسوخ والا بتایا اور اس کے نام پر دھمکی دی ۔

مقدمے میں خاتون کے بھائی کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی اشتیاق حسین آرائیں کاویڈیو بیان   میں کہنا ہے کہ خاتون شہری اپنےشوہرکےہمراہ کارمیں سوارتھی۔ کارکوسگنل کی خلاف ورزی پرروکاتھا۔ گاڑی خاتون کا شوہر چلا رہا تھا۔ کاررکتےہی خاتون کارسےاتری اور بدکلامی شروع کردی۔ مقدمہ درج کرادیا ہے۔ دعوی کیا خاتون کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا