کراچی کورنگی کریک میں زیر زمین گیس کے ذخیرے میں لگنے والی آگ تاحال نہیں بجھائی جا سکی

عرفان علی عرفان علی

 کراچی کورنگی کریک میں زیر زمین گیس کے ذخیرے میں لگنے والی آگ تاحال نہیں بجھائی  جا سکی


کراچی کورنگی کریک میں زیر زمین گیس کے ذخیرے میں لگنے والی آگ تاحال نہیں بجھائی  جا سکی۔ انتظامیہ کا کہنا  ہے آگ پھیلنے کا کوئی امکان نہیں۔ 

پی پی ایل حکام  کے مطابق  عید کی تعطیلات کے باعث حاصل  کئے  گئے نمونوں کی تجزیاتی رپورٹ تیار نہیں ہوسکی ۔زمین سے گیس کے اخراج میں تاحال کوئی کمی نہیں آئی۔اگر زیر زمین گیس کا ذخیرہ چھوٹا ہوتا ،،تو آگ بجھ جاتی ۔زیر زمین گیس   ذخیرہ کا  حجم کتنا ہے،، اس حوالے سے اندازہ حتمی رپورٹ آنے کے بعد ہی لگایا جا سکے گا۔ ڈپٹی کمشنر کورنگی کے مطابق متاثرہ مقام پر سیکورٹی اور محکمہ فائر برگیڈ کی گاڑیاں موجود ہیں ۔آگ پھیل جانے کا  امکان نہیں۔شہریوں کو  بھی علاقے میں آنے سے روکا جا رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ پی پی ایل کے ماہرین کی ہر ممکن مدد کرنے کے لئے تیار ہے ۔