کراچی میں سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کےسالانہ انتخابات کیلئےپولنگ کا عمل مکمل ہوگیا

صبانور صبانور

 کراچی میں سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کےسالانہ انتخابات کیلئےپولنگ کا عمل مکمل ہوگیا


کراچی میں سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کےسالانہ انتخابات کیلئےپولنگ کا عمل مکمل ہوگیا، ووٹوں کی گنتی کاسلسلہ جاری ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نیوبارروم میں انتخابات کیلئےصبح نوبجےسےشام 5 بجےتک پولنگ کا عمل جاری رہا،سندھ ہائی کورٹ میں قائم پولنگ اسٹیشن میں ووٹوں کی گنتی کاعمل جاری ہے،صدارتی نشست پر پروفیشنل گروپ حامد خان کےمنیر کاکڑ کو 218 ووٹ ملے،ان ڈیپینڈنٹ گروپ عاصمہ جہانگیر گروپ کے رؤف عطا نے 153 ووٹ حاصل کئے،جنرل سیکریٹری کی نشست پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے ملک زاہد اسلم نے 129 ووٹ جبکہ حامد خان گروپ حمایت یافتہ سلمان منصور نے 238 ووٹ حاصل کئے،نائب صدرسندھ کی نشست پر حامد خان گروپ کے ملک خوشحال خان اعوان 176 ووٹ جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے محمد ندیم قریشی 155ووٹ حاصل کرنےمیں کامیاب ہوئے،یوسف مولوی صرف 38 ووٹ حاصل کرسکے،دیگر نشستوں پر گنتی کا عمل جاری ہے،کراچی سے516 ووٹرزنےاپنا حق رائےدہی استعمال کرتےہوئےووٹنگ کےعمل میں حصہ لیا۔چاروں صوبوں سےممبرایگزیکٹیوکمیٹی کےامیدواروں کا بھی چناؤکیا جارہا ہے۔ممبرایگزیکٹیوکمیٹی میں عامرجمیل ورک ، احمدعلی دیوان نویدالحق اوررضوانہ جمیل کےدرمیان مقابلہ ہے۔