کشمورمیں ہندو برادری کا مغویوں کی بازیابی کے لئے 48 گھنٹے سے احتجاجی دہرنا

عرفان علی عرفان علی

کشمورمیں ہندو برادری کا مغویوں کی بازیابی کے لئے 48 گھنٹے سے احتجاجی دہرنا

کشمورمیں ہندو برادری کا مغویوں کی بازیابی کے لئے 48 گھنٹے سے احتجاجی دہرنا جاری ہے ۔
احتجاجی دہرنا سندھ ،پنجاب اور بلوچستان انڈس ہائی وے  کے سرحد ڈہرہ موڑ پر دیا گیا ہے.
 ڈاکووں نے 4ہندو سمیت 14 فراد کو اغوا کررکھا ہے 
دہرنے کی وجہ سے 3دن سے سندہ پنجاب اور بلوچستان کو ٹریفک کی آمد رفت معطل ہے۔
دہرنے کے مظاہرین  نے ضلعی میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف نعرے بازی کررہے ہیں ڈاکووں نے 4ہندو مغویوں سمیت 14 افراد کو اغوا کیا ہے۔
ہندو برادری کے رہنما نریش کمار کا کہنا ہے کہ جب تک تمام مغویوں کو بازیاب نہیں کروایا جائے گا تب تک دھرنا جاری رہے گا۔
گذشتہ روز سے ہندو برادری مغویوں کی بازیابی کے لئے سندھ پنجاب بلوچستان انڈس ہائی وے پر احتجاجی دہرنا دیا ہوا ہے۔
دوسری جانب ایس ایس پی کشمور امجد شیخ نے جیو نیوز کو بتایا کہ مغویوں کی بازیابی کے لئے کچے میں آپریشن جاری ہے۔اور جلد تمام مغویوں کو بازیاب کروالیا جائے گا