خدمت خلق کے
جذبےسےسرشار ایدھی فاونڈیشن کی ٹیم نےکابل میں افغان شہریوں میں راشن تقسیم کیا۔سعدایدھی
کی قیادت میں افغانستان میں موجود رضاکاروں نے انٹرنیشنل ریڈ کریسنٹ کےدفترکابھی دورہ کیا۔
پڑوسی ملک
افغانستان میں بھی ایدھی فاونڈیشن کی جانب سے خلق خداکی خدمت کاسلسلہ جاری ہے۔سعدایدھی کی قیادت میں کابل میں انٹرنیشنل ریڈ کریسنٹ کےدفترکابھی دورہ کیا۔سعدایدھی کاکہناتھاکہ ہمیشہ
پڑوسی ملک کے ساتھ ہیں۔۔۔افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لئےٹیم کے ہمراہ
معاونت کرتےرہیں گے۔ایدھی فاونڈیشن کے اقدامات کو انٹرنیشنل ریڈ کریسنٹ کے نائب
صدر نورالدین ترابی نے سراہا۔ نورالدین ترابی نائب صدر کاکہناتھاکہ مولانا
عبدالستار ایدھی کی فاونڈیشن کےشکرگزارہیں۔سعدایدھی
نے کابل میں افغان خاندانوں میں سامان بھی تقسیم کیا۔