قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے اعتراف کیا ہے کہ ہم فٹنس کے معاملے پر کافی پیچھے ہیں۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی  کپتان بسمہ معروف نے اعتراف کیا ہے کہ ہم فٹنس کے معاملے پر کافی پیچھے ہیں۔

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی  کپتان بسمہ معروف نے اعتراف کیا ہے کہ ہم فٹنس کے معاملے پر کافی پیچھے ہیں۔

بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔  ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل لیول میں بہت فرق ہے۔

اسی وجہ سے اچھے پلیئرز سامنے نہیں آرہے ۔

پاک سری لنکا  ویمن ٹی   ٹی  ٹوئنٹی سیریز سے قبل پریس کانفرنس میں  بسمہ معروف  کاکہنا تھا کپتان اور مینجمنٹ نے ٹیم بنائی۔

 ٹیم میں کوئی اختلافات نہیں۔ سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے اچھی تیاری کی ہے۔

سری لنکن ویمن  ٹیم کے کوچ کاکہناتھا  پاکستان کی ویمن ٹیم بہت اچھی ہے۔

 سیریز جیتنا ہمارے لیے چیلنج ہوگا۔

سری لنکا کی  ویمن کرکٹ ٹیم  پاکستان کے خلاف 3  ون ڈے اور 3  ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی ۔

تمام میچز ساوتھ اینڈ کلب کرکٹ اسٹیڈیم، کراچی میں کھیلے جائیں گے۔