کراچی میں د ن بھر شدید گرمی اور حبس کے بعد شام ہوتےہی مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے


کراچی میں د ن بھر شدید گرمی اور حبس کے بعد شام ہوتےہی مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے

کراچی،عدنان اطہر

 کراچی میں  د ن بھر شدید گرمی اور حبس کے بعد شام ہوتےہی مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے۔ کہیں  بوندا باندی تو کہیں ہلکی بارش ہوئی۔شہریوں نے  موسم  خوشگوار ہونے پر  خوشی کا اظہار کیا۔

کراچی میں بارش  کا   تین روزہ اسپیل۔ دوسرے روز کہیں بارش تو کہیں  بونداباندی ہوئی۔سرجانی ٹاون ،بحریہ ٹاون ،  بن قاسم ، سعدی ٹاون، گلشن حدید اور پی اے ایف بیس فیصل میں بادل برسے۔   ناردرن بائی پاس،لکی چڑھائی،یوسف گوٹھ ،یونیورسٹی روڈ، ناظم آباد،نارتھ ناظم آباد میں بھی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سرجانی ٹاون میں سب سےزیادہ18ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔اورنگی ٹاون میں 10.6،پی اے ایف مسروربیس پر10 اور ناظم آباد میں  5.2ملی میٹربارش  ہوئی۔  شہر میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری رہا۔ زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔   بدھ کو   بھی شہر کے کچھ علاقوں میں بوندا باندی اور  ہلکی بارش ہوئی تھی ۔ پارہ چالیس اعشاریہ  پانچ ڈگری  تک  پہنچ گیا تھا۔ محکمہ  موسمیات کے مطابق بارشوں کا  تین روز ہ اسپیل،، ہفتہ کو  چوتھے روز بھی جاری رہ سکتا ہے۔