مہران ٹاون آتشزدگی کیس میں اہم پیشرفت۔فیکٹری مالکان و دیگر ملزمان نے
درخواست ضمانت کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی سے رجوع کر لیا۔مہران ٹاون فیکٹری
آتشزدگی میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں مہران ٹاون آتشزدگی کیس میں فیکٹری
مالکان و دیگر ملزمان نے ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی، فیکٹری مالک حسن علی،فیکٹری
مینجر عمران زیدی اور چوکیدار سید زرین اور فیصل طارق شامل ہیں، تین ملزمان کی
درخواست ضمانت پر درخواست گزار کے وکیل حسان صابر کے دلائل مکمل ہوگئے، جبکہ دیگر
ملزمان کی درخواست ضمانت پر سرکاری وکیل 20 ستمبر کو دلائل دیں گے، وکیل ملزمان
حسان صابر کا کہنا ہے کہ پولیس کی کیس کا چالان مقررہ مدت میں نہیں جمع کرایا گیا
ہے،عدالت نے تین ملزمان فیصل طارق،حسن علی اور عمران زیدی کی درخواست ضمانت مسترد
کردی تھی، چاروں ملزمان 18 ستمبر تک عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں، پولیس کے مطابق
مہران ٹاون فیکٹری آتشزدگی میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، واقعہ کا مقدمہ کورنگی
انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج ہے۔