حیدرآباد: ہوسڑی موری کے قریب نہر سے دو افراد کی لاشیں برآمد

حمنا راجپوت حمنا راجپوت

حیدرآباد: ہوسڑی موری کے قریب نہر سے دو افراد کی لاشیں برآمد

حیدرآباد کے علاقے ہوسڑی موری میں محمد شاہ درگاہ کے قریب ریسکیو 1122 کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے نہر سے دو افراد کی لاشیں برآمد کر لیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق برآمد ہونے والی لاشوں کی شناخت 14 سالہ فرقان شاہ اور 29 سالہ عامر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔

دونوں افراد کا تعلق ضلع میرپورخاص کے گوٹھ میر شیر محمد خان تالپور سے ہے۔ لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے