کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے پھیلاو کے پیش
نظر اقدام۔ وطن واپس لوٹنے والی وومن کرکٹ ٹیم کو کراچی کے ہوٹل میں قرنطینہ کردیا
گیا
پاکستان کی وومن کرکٹ ٹیم نمیبیا سے ہوتی ہوئی ،،آج صبح کراچی پہنچی ۔ ٹیم کی کھلاڑیوں سمیت ستائیس افراد
کو ہوٹل میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ تین روزہ قرنطینہ کے
دوران تمام افراد کے ٹیسٹ بھی کئے جائیں
گے ۔تاحال کسی کھلاڑی اور عملے میں کورونا وائرس کی کوئی علامات نہیں ہے ۔تین روز
کے بعد عملہ اور کھلاڑی گھر جا سکیں گے۔