سندھ بھر کے نجی تعلیمی اداروں نے طلبہ شماری میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی

عمران عمران

 سندھ بھر کے  نجی تعلیمی اداروں   نے طلبہ شماری  میں  بھرپور تعاون کی یقین دہانی


سندھ بھر کے  نجی تعلیمی اداروں   نے طلبہ شماری  میں  بھرپور تعاون کی یقین دہانی ۔

اقدام کا مقصد  تعلیم سے دور بچوں کو اسکولوں میں لانےکی حکمت عملی  بنانا  ہے۔


ڈائریکٹر پرائیوٹ انسٹیٹیوشنز پروفیسر رفیعہ ملاح نے مراسلے میں تمام نجی اسکولوں کے سربراہان کو آگاہ کیا ہے کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ اور ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ کے اشتراک سے صوبہ بھر کے نجی تعلیمی اداروں میں طلبہ شماری کی جارہی ہے ۔

اس  کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ سندھ بھر کے  ان  اسکولوں میں زیر تعلیم طلبہ کی تعداد کتنی ہے۔

کتنے طلبہ اسکولوں سے باہر ہیں تاکہ حکمت عملی مرتب کی جائے کہ جو بچے اسکولوں سے باہر ہیں انہیں کس طرح اسکولوں میں لایا جا ئے ۔

اس سلسلے میں ریفارم سپورٹ یونٹ محکمہ اسکول ایجو کیشن کے دفتر میں اجلاس ہوا،،

جس میں  نجی اسکولوں کی ایسوسی ایشنز کے ذمہ داران نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔