کراچی پولیس کا فینسی نمبر پلیٹ کالے شیشے اورہوٹر استعمال کیخلاف کاروائی کافیصلہ

سدرہ پٹیل سدرہ پٹیل

کراچی پولیس کا فینسی نمبر پلیٹ کالے شیشے اورہوٹر استعمال کیخلاف کاروائی کافیصلہ

کراچی میں فینسی نمبر پلیٹ ، کالے شیشوں اور ہوٹر استعمال کرنے والوں کیخلاف کارروائی کے لیے پولیس نے ضلعی پولیس،ٹریفک پولیس اورایکسائزحکام کی مشترکہ ٹیم تشکیل دینےکافیصلہ کیا ہے ۔

فینسی نمبرپلیٹ ،کالےشیشوں اور ہوٹراستعمال کرنےوالوں کیخلاف کراچی میں  ضلعی پولیس،ٹریفک پولیس اورایکسائز حکام کی مشترکہ ٹیم تشکیل دینےکافیصلہ ہواہے۔

مشترکہ ٹیم کو جےسی پی  ٹیم کانام دیاگیاہے۔

جے سی پی ٹیم میں ضلعی پولیس ،ٹریفک پولیس اورایسکائزحکام کی کل دس اہلکاروافسران شامل ہونگے۔

ٹیم کی سربراہی ایس ڈی پی او کرےگا۔

سخت سرچنگ کےلیے پولیس نےجےسی پی پوائنٹس کاانتخاب بھی کرلیا ۔

مشترکہ ٹیم تین گھنٹےصبح اورتین گھنٹے شام کے اوقات میں پوائنٹس پرسرچنگ کرےگی۔

ابتدائی طورپرضلع وسطی کےپانچ مقامات پرسرچنگ کاآغازکیاگیاہے۔

چیف سیکرٹری کی زیرصدارت اجلاس  میں کالے شیشے والی گاڑیوں،سائرن،بارلائٹس اورغیرقانونی نمبرپلیٹس کےاستعمال کے خلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ ہواہے۔

 چیف سیکریٹری سندھ نےڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت کی کہ فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کو قبضے میں لیا جائے۔