پانچ سال گزرنے کے باوجود پریا کماری کی عدم بازیابی نظامِ انصاف پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے

عرفان علی عرفان علی

پانچ سال گزرنے کے باوجود پریا کماری کی عدم بازیابی نظامِ انصاف پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے

پانچ سال گزرنے کے باوجود پریا کماری کی عدم بازیابی نظامِ انصاف پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ والدین، بالخصوص والدہ کی جانب سے مسلسل دہائیاں دینے اور سندھ بھر میں احتجاج کے باوجود بچی تاحال بازیاب نہیں ہو سکی۔ سندھ حکومت کی جانب سے صرف تسلیاں دی گئیں اور کمیٹیاں تشکیل دے کر معاملے کو دبانے کی کوشش کی گئی۔ حیرت انگیز طور پر، حکام پریا کے بارے میں معلومات ہونے کا دعویٰ تو کرتے ہیں، لیکن عملی اقدامات صفر ہیں۔ اس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ اغوا کار ریاست اور قانون سے زیادہ طاقتور ہیں۔ مین اسٹریم میڈیا کی اس حساس معاملے پر خاموشی بھی انتہائی افسوسناک ہے۔ یہ تمام صورتحال اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ سندھ حکومت پریا کماری کیس میں یا تو مکمل طور پر غیر سنجیدہ ہے یا پھر اسے بازیاب کرانے میں ناکام اور نااہل ثابت ہو چکی ہے۔