کراچی کو پانی کی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے پروجیکٹ ڈائریکٹر کی عدم تعیناتی کا معاملہ

عمران عمران

 کراچی کو پانی کی فراہمی کے منصوبے کے فور  کے لئے  پروجیکٹ ڈائریکٹر کی عدم تعیناتی کا معاملہ


کراچی کو پانی کی فراہمی کے منصوبے کے فور  کے لئے  پروجیکٹ ڈائریکٹر کی عدم تعیناتی کا معاملہ۔

سندھ ہائی کورٹ نے فریقین سے جواب طلب کرلیا

درخواست گزار کا موقف ہے کے فور  منصوبہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر مکمل کر رہی ہیں۔ ایکنک نے دوہزار اکیس میں منصوبہ کی منظوری دی،

لیکن ابھی تک پروجیکٹ ڈائریکٹر مقرر نہیں کیا گیا۔ قواعد کے مطابق آزاد اور خود مختار پروجیکٹ ڈائریکٹر کی تقرری ضروری ہے ،لیکن یہاں ابھی تک تین پراجیکٹ ڈائریکٹر تعینات کیے جاچکے ہیں۔ ڈائریکٹرز کی تقرری  کے لیے اشتہارات جاری نہیں کیے گئے-

آج کل اس عہدے پر چیف انجینئر غلام علی تالپور کو اضافی چارج دیا ہوا ہے۔ یہ صورت حال کراچی کے شہریوں کو پانی کی فراہمی میں مشکلات پیدا کررہی ہے۔

قواعد کے مطابق شفاف طریقے سے پراجیکٹ ڈائریکٹر تعینات کیا جائے ۔

عدالت نے فریقین کو انتیس مئی  کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا ۔