چیئرمین آل پاکستان بلڈرز اینڈ ڈویلپرز محسن شیخانی کا کہنا ہے کہ پورے ملک جیسی تعمیراتی پالیسی کراچی اور سندھ کے لئے مانگ رہے ہیں

عدنان اطہر عدنان اطہر

چیئرمین  آل پاکستان  بلڈرز اینڈ ڈویلپرز محسن شیخانی کا کہنا ہے کہ   پورے ملک جیسی  تعمیراتی پالیسی کراچی اور سندھ کے لئے  مانگ رہے ہیں

چیئرمین  آل پاکستان  بلڈرز اینڈ ڈویلپرز محسن شیخانی کا کہنا ہے کہ   پورے ملک جیسی  تعمیراتی پالیسی کراچی اور سندھ کے لئے  مانگ رہے ہیں۔ وزیراعلی   نے ریگولرائزیشن کمیشن آرڈیننس  کی جلد  منظور ی کا  وعدہ کیا ہے۔ حالات نہ بدلے،تو  سرمایہ   چلا جائے گا۔

چیئرمین آباد  محسن شیخانی کا کہنا  ہے گورنر اور وزیراعلی سے  ملاقات ہوئی ہے۔کوئی این آر او نہیں کیا۔ پورے ملک جیسی  تعمیراتی پالیسی کراچی اور سندھ کے لئے  مانگ رہے ہیں۔

پریس کانفرنس  میں کہا  کہ  وزیراعلی   نے ریگولرائزیشن کمیشن آرڈیننس جلد گورنر کو بھجوانے کا وعدہ کیا ہے۔ کثیرالمنزلہ  عمارتوں کی مانگ ہے۔ حالات نہ بدلے،تو  سرمایہ   چلا جائے گا۔

انہوں نے کہا  ہم بھی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ہیں۔  نسلہ ٹاور سے متعلق انکوائری    کر کے  ذمہ داروں کو سامنے لایا جائے۔ایک اتھارٹی ہونی چاہیے جس کی منظوری پر سوال نا ہو۔