کراچی،عدنان اطہر
شہید ایس ایس پی چوہدری
اسلم کی ٹیم میں کام کرنے والا پولیس
کانسٹیبل چھ ماہ سے لاپتہ۔ والد سندھ ہائی
کورٹ پہنچ گئے۔عدالت کی متاثرہ خاندان کو
تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت ۔ معاملے پر جی آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم جاری
کردیا۔
ایک وکیل بھائی قتل۔ دوسرا
پولیس اہلکار بھائی گم۔ تیسرے بھائی کو دھمکیاں۔
کورنگی کراچی کا بزرگ شہری انصاف کے لئے سندھ ہائی کورٹ پہنچ گیا۔شہری نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ اس کا بیٹا ہیڈ کانسٹیبل سید خرم حسین چھ ماہ سے لاپتہ
ہے۔ اسے آٹھ فروری دوہزار اکیس کو ڈیوٹی سے واپسی پر صفورا چورنگی سے اغوا کیا گیا۔بزرگ باپ نے تین افراد کے نام لے کر ان پر بیٹے کے اغوا کا الزام بھی لگادیا۔عدالت نے تفتیشی افسر پر اظہار برہمی
کرتے ہوئے ایس ایچ او سچل تھانے کو متاثرہ فیملی کو تحفظ دینے کی ذمہ داری
سونپ دی۔ گمشدہ شہری کی بازیابی کے لیے جی آئی ٹی
تشکیل دینے کا بھی حکم جاری کردیا۔ مزید سماعت ستمبر تک
ملتوی کردی ۔