کراچی کے علاقے نیوکراچی 2 منٹ چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے باپ بیٹا زخمی ہوگئے۔


کراچی کے علاقے نیوکراچی 2 منٹ چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے باپ بیٹا زخمی ہوگئے۔


کراچی کے علاقے نیوکراچی 2 منٹ چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے باپ بیٹا زخمی ہوگئے۔ مشتعل عوام نے ڈمپر کو آگ لگادی۔


 2 منٹ چورنگی کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں باپ بیٹا زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کی شناخت 48 سالہ عمران اور 8 سالہ آیان کے ناموں سے کرلی گئی۔۔حادثے کے بعد مشتعل عوام نے ڈمپر پر پتھراؤ کیا اور آگ لگادی۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر مشتعل عوام کو منتشر کیا اور ڈمپر ڈرائیور کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے