ایف آئی اے کی کرپٹو کرنسی فراڈ کی تحقیقات میں
تعاون کے لئے عالمی کرپٹو ایکسچنج نے رابطہ کرلیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم عمران ریاض کا کہنا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے کرپٹو کرنسی فراڈ کی تحقیقات جاری ہیں۔
عالمی کرپٹو ایکسچنج نے تحقیقات میں
تعاون کے لئے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رابطہ کرلیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی
اے سائبر کرائم عمران ریاض کے مطابق
بائنانس نے ایف آئی اےسائبر کرائم سے رابطہ کے لئے دو ماہرین مقرر
کردیئے ہیں۔ دونوں ماہرین کرپٹو کرنسی کی تحقیقات میں مہارت رکھتے
ہیں۔