وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دہشت گردوں نے وانا کیڈٹ کالج پر حملہ کیا، تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے جوان مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج نے کیڈٹ کالج پر بزدلانہ حملہ کیا لیکن سیکیورٹی فورسز نے طلبا کو بغیر کسی نقصان کے ریسکیو کر لیا۔
عطا تارڑ نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے دوران اہم شواہد ملے ہیں جو دوست ممالک کے سامنے رکھے جائیں گے۔
وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں لیکن پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔