کراچی اورنگی ٹاون میں تاجر کے گھر ڈکیتی کے کیس میں ملزم زیر تربیت ڈی ایس پی عمیر بجاری کے جسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع

عرفان علی عرفان علی

 کراچی  اورنگی ٹاون میں تاجر کے گھر  ڈکیتی کے  کیس میں ملزم زیر تربیت ڈی ایس پی عمیر بجاری کے  جسمانی  ریمانڈ میں ایک  دن کی توسیع

 

کراچی  اورنگی ٹاون میں تاجر کے گھر  ڈکیتی کے  کیس میں ملزم زیر تربیت ڈی ایس پی عمیر بجاری کے  جسمانی  ریمانڈ میں ایک  دن کی توسیع۔

مدعی تاجر کے وکیل کا کہنا ہے  ایف آئی آر ان کے  مؤقف کے مطابق نہیں کاٹی گئی۔

ملزم  کے وکیل  کہتے ہیں      ایس ایس پی اور ڈی آئی جی ویسٹ کو ایف آئی ار میں ملزم نامزد کرنا چاہیئے تھا۔  ایس ایچ او ڈیفنس اور  ایس ایس پی جنوبی  کو گرفتار کریں ،، تب ہی  ریکوری ہوگی۔

اورنگی ٹاون میں تاجر کے گھر  پولیس پارٹی کی ڈکیتی کے کیس میں ملزم  زیرتربیت ڈی ایس پی عمیر بجاری کو ایک روزہ ریمانڈ ختم ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں  پیش کیا گیا۔

مدعی تاجر کے وکیل  نے دلائل دیئے پولیس والے جو محافظ مانے جاتے ہیں اگر وہی ڈکیت بن جائیں

تو عوام کا کیا ہوگا۔ایس ایس پی سائوتھ عمران قریشی کا نام ایف آئی آر میں  شامل نہیں۔ ایف آئی آر ان کے  مؤقف کے مطابق نہیں کاٹی گئی۔پولیس نے اپنی پیٹی بھائیوں کو بچانے کے لئے ایف آئی آر میں متعلقہ  دفعات نہیں لگائیں۔

ملزم ڈی ایس پی کے وکیل نے موقف اپنایا ڈی آئی جی ویسٹ اور ایس ایس پی ویسٹ کو   چھاپہ کا علم تھا ۔ایس ایس پی جنوبی اور  ڈی آئی جی ویسٹ کو اٹھارہ  تاریخ اس بارے میں آگاہ کردیا گیا تھا۔

ایس ایچ او پیر آباد سیٹ پر موجود  ہیں اور  انکوائری بھی انہی نے کی،، جو سب کچھ پہلے ہی جانتے تھے۔ وکیل ملزم نے کہا  ایس ایس پی اور ڈی آئی جی ویسٹ کو ایف آئی ار میں ملزم نامزد کرنا چاہیئے تھا  جبکہ وہ انکوائری افسر بنے ہوئے ہیں۔

 ایس ایچ او ڈیفنس اور  ایس ایس پی  جنوبی عمران قریشی کو گرفتار کریں

 تب ہی  ریکوری ہوگی۔عدالت نے کہا  شاہین فورس نے بیان دیا ہے کہ وہ گھر میں نہیں گئے۔اب آپ کو ریمانڈ کیوں چاہیے۔

 تفتیشی افسر نے کہا  ہمیں مزید پانچ  پرائیویٹ لوگ گرفتار کرنے ہیں۔  ملزم کا مزید سات دن کا  ریمانڈ دیا جائے۔لیکن  عدالت نے ملزم کے ریمانڈ  میں مزید ایک دن کی توسیع کردی