سندھی میڈیا کے نیوزکاسٹرز اور اینکرز کے لیے پہلی بار سندھی زبان کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

عرفان علی عرفان علی

 سندھی میڈیا کے نیوزکاسٹرز اور اینکرز کے لیے پہلی بار سندھی زبان کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد


آج سندھی زبان کے بااختیار ادارے کی جانب سے "دی میڈیا فورم" کے تعاون سے "الیکٹرانک میڈیا میں سندھی زبان کا استعمال" کے عنوان سے ایک خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں معروف شخصیات جیسے محترمہ مہتاب اکبر راشدی، ڈاکٹر فہمیدہ حسین، محمود مغل، اور آغا رفیق نے اہم سیشنز دیے، جن میں سندھی زبان کے درست اور مؤثر استعمال پر بھرپور آگاہی فراہم کی گئی۔


پروگرام کی نظامت بخشڻ مهراڻوي نے انجام دی، جب کہ مہتاب اکبر راشدی کے سیشن کی میزبانی امر پیرزادہ نے کی۔


ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء کو سندھی زبان کے بااختیار ادارے کی جانب سے اسناد (سرٹیفکیٹس) دیے گئے، جبکہ "دی میڈیا فورم" کی جانب سے مقررین کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔