کراچی میں تجوری ہائٹس کے متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی کا معاملہ

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں تجوری ہائٹس کے متاثرین کو معاوضہ کی  ادائیگی  کا  معاملہ

کراچی میں تجوری ہائٹس کے متاثرین کو معاوضہ کی  ادائیگی  کا  معاملہ۔سپریم کورٹ کی متاثرین کا تخمینہ اور تفصیلات آئندہ سماعت پر پیش کرنےکی ہدایت۔

تجوری ہائٹس کے وکیل نے بتایا  پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام تھا۔

  چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے نوٹس گورنر ہاؤس بھیجیں؟ کہاں بھیجیں ؟ مالک نے  ہی متاثرین کو  پیسہ دینا ہے ۔

سپریم کورٹ میں  درخواست پر سماعت کے دوران تجوری ہائٹس کے وکیل نے بتایا   انہیں  کلائنٹ سے ہدایت لینی ہے، 

کچھ وقت دیا جائے۔  اس پر چیف جسٹس  نے  کہا تین سال ہوگئے ہیں، یہ آج کا آرڈر تو نہیں ہے ، آپ چاہتے ہیں  توہین عدالت کا نوٹس بھیجیں۔

 نکالیں  عابد زبیری ایڈووکیٹ کا وکالت نامہ ۔ سارا ریکارڈر موجود ہے ہمارے پاس ۔عدالت  کے دریافت کرنے پر  وکیل نے بتایا    تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا ۔ اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئےنوٹس گورنر ہاؤس بھیجیں ،کہاں بھیجیں ۔

مالک کو ہی متاثرین نے پیسہ دینا ہے۔کم از کم اخلاقی تقاضا تو ہے۔ چیف جسٹس نےدرخواست گزار سینیٹررضا ربانی کی معاملہ ملتوی  کرنے کی درخواست منظورکرلی۔