کوئٹہ،عرفان علی
پاکستان ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، شہریوں نے اپنے آپ کو گرمی سے بچانے کےلیے ٹھنڈے مقامات کا رخ کرلیاہے۔
بلوچستان کا شہر کوئٹہ گرمیوں میں سیاحوں کے لیے پر فضاء مقام ہے جہاں گرمیوں میں سیاحوں کی بڑی تعداد پہنچ جاتی ہے۔
ان دنوں کوئٹہ میں کراچی اور لاہور سے آئے شہریوں کی بڑی تعداد تفریحی مقامات پر نظر آتی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ یہاں آکر بےحد اچھا لگ رہاہے کراچی اور لاہور میں شدید گرمی پڑھ رہی ہے،
کوئٹہ کا
موسم ملک کے دیگر شہروں سے بہت بہتر ہے جس کی وجہ سے ہم اپنے اہل خانہ کےہمراہ
کوئٹہ آکر بے حد محظوظ ہورہے ہیں۔