سندھ کابینہ کا اجلاس پندرہ اپریل کو طلب۔ تیس نکاتی ایجنڈہ زیر بحث آئے گا

عمران عمران

  سندھ کابینہ کا اجلاس پندرہ اپریل کو  طلب۔  تیس نکاتی ایجنڈہ زیر بحث آئے گا


 سندھ کابینہ کا اجلاس پندرہ اپریل کو  طلب۔  تیس نکاتی ایجنڈہ زیر بحث آئے گا۔


وزیر اعلیٰ سندھ  مراد علی  شاہ نے صوبائی کابینہ کا اجلاس   سہہ پہر تین  بجے وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ   میں طلب کیا  ہے۔اجلاس میں ایم پی او کے تحت تیس  دن زیرحراست رکھنے پر تبادلہ خیال ہوگا۔ناجائز منافع خوری روکنے کے لئے مجسٹریٹ کے اختیارات میں  اصلاحات  بھی ایجنڈے کا  حصہ ہے۔الیکشن کمیشن کے عملے کو دفاتر کے قیام کے لئے زمین کی الاٹمنٹ بھی کابینہ اجلاس میں زیر بحث آئے گی۔ سندھ ہائی کورٹ کے ججز کے لئے نئی گاڑیوں کی خریداری  کی خاطر بارہ  کروڑ  کے  فنڈز کا اجراء بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔سندھ  زکوۃ کونسل کے چیئرمین اور ارکان کی تعیناتی، پلاسٹک   شاپنگ بیگز پر پابندی اور  ماربل سٹی   منصوبے کے لئے  زمین مختص کرنے کا معاملہ بھی  کابینہ میں زیر  بحث آئے گا۔