کراچی میں ڈاکووں کے ہاتھوں ایک اور قتل۔ کورنگی میں لوٹ مار کےد وران ملزموں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کےمطابق کورنگی ساڑھے تین نمبر میں تیس سالہ فیصل محمود موٹرسائیکل پر اپنے بچوں کو لینے مدرسے پہنچا تھا۔فائرنگ کا واقعہ بائیک چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔واقعہ میں ملوث دو ملزموں کی تلاش جاری ہے۔ شہر میں ایک ہفتے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد چھ ہوگئی۔رواں برس پینتالیس شہری لٹیروں کی فائرنگ سے جان گنوا چکے ہیں۔