وفاقی وزراء سندھ میں زہرآلودزبان استعمال کررہےہیں، وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ


وفاقی وزراء سندھ میں زہرآلودزبان استعمال کررہےہیں، وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ

 

 

وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ حیران ہوں شہبازگل جیسےفارغ لوگ گورنرہاؤس میں بیٹھ کرسندھ حکومت کوگالیاں دیتےہیں، وفاقی وزراء سندھ میں زہرآلودزبان استعمال کررہےہیں،تویہ کیوں پیچھےرہیں۔

 

یہ بات صوبائی وزیراطلاعات سندھ سیدناصرحسین شاہ نےوفاق معاون خصوصی شہبازگل کےبیان پرردعمل میں اپنے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہی ۔


ان کا کہناتھاکہ گورنرصاحب خودتونانگاپربت گھوم رہےہیں اورہاؤس زہریلےنانگوں کےحوالےکرگئےہیں۔ٓ


آج گل نےکون سی کام کی بات کی ہے سوائے زبان درازی کے، گل کی بداخلاقی کی وجہ سےجہاں بھی انہوں نےبات کی انکا بائیکاٹ ہوا امریکا،پنجاب اوراسلام آبادکےصحافیوں نےمستردکیا،تب ہی سندھ آناشروع کیاہے

وزیر اطلاعات نے کہاکہ سندھ حکومت زیادہ تراپنےٹیکس اہداف حاصل کر چکی ہے وفاق نےٹیکس کی وصولیوں میں ناکامی پرتمام صوبوں کومالی نقصان پہچایاہے۔

ناصر حسین شاہ کا کہناتھاکہ پیپلز پارٹی کی کارکردگی یہ ہےکہ صوبےکی عوام نےضمنی انتخابات میں کامیاب کیا، پی ٹی آئی کی یہ کارکردگی ہےکہ عوام نےان کوانکی اپنی نشتوں سےہراکرمستردکردیا اور پی ٹی آئی نےعوام کی خدمت کےبجائےمخالفین کونشانہ بنانےمیں وقت ضایع کیا۔

پی ٹی آئی واحدحکومت ہےجس کےاندرسےٹوٹ پھوٹ کی آوازیں آرہی ہیں جیسے ہی الیکشن قریب آئینگےگل جیسےلوگ ملک چھوڑکربھاگ جائینگے چیئرمین بلاول بھٹو کیخلاف گل بات کرکےاپنا سیاسی قدبڑھانےکی کوشش کررہےہیں، سندھ میں انتشارپھلانےکےلئےخان صاحب نےآپکی ڈیوٹی لگائی ہے