مہاجر قومی موومنٹ کے چئیرمین آفاق احمد کو سینٹرل جیل کراچی سے رہاکردیا گیا۔
پارٹی ترجمان کےمطابق سینٹرل جیل سے رہائی پر مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنوں نے چیئرمین آفاق احمد کا استقبال کیا۔ آفاق احمد حالیہ ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ملاقات کریں گے۔ آج ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے آفاق احمد کی تیسری مقدمے میں بھی ضمانت منظور کرلی تھی۔ انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا ۔ چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ کے خلاف سرجانی تھانہ میں ٹرک جلانے کا مقدمہ درج ہے