سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں لفظوں کے تیر ہی نہیں چلے ،، ہاتھ بھی چل پڑے۔

عرفان علی عرفان علی

سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس  میں لفظوں کے تیر ہی نہیں چلے ،، ہاتھ بھی چل پڑے۔


سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس  میں لفظوں کے تیر ہی نہیں چلے ،، ہاتھ بھی چل پڑے۔

  پی ٹی آئی کی دعا بھٹو اور پیپلز پارٹی کی کلثوم چانڈیو  میں دھکم پیل۔دعا بھٹو نے جیالی  رکن پر  موبائل فون چھیننے کا الزم لگایا،، تو  کلثوم چانڈیو نے  بھی  جوابی الزام  لگادیا۔

بجٹ اجلاس بنا میدان جنگ۔ مر د ارکان ہی  آمنے سامنے نہیں آئے ،، خواتین ارکان بھی الجھ پڑیں۔

پی ٹی آئی کی دعا بھٹو اور پیپلز پارٹی کی کلثوم چانڈیو  میں  ہاتھا پائی ہوگئی۔ 

دعا بھٹو نے  جیالی رکن پر  اپنا موبائل چھین کر منظو ر وسان کو دینےکا الزام لگادیا۔  ڈپٹی اسپیکر سے بھی شکایت کردی

میڈیا سے گفتگو میں دعا بھٹو نے الزام لگایا    انہیں ایوان میں دھکے دیئے گئے۔ دوپٹہ کھنچا گیا۔اب دونوں ارکان ایوان میں بیٹھ کر دکھائیں۔

الزام  لگا تو جوابی الزام  بھی آگیا۔ پیپلز پارٹی  کی رکن  کلثوم چانڈیو نے دعا بھٹو پر ان کا موبائل فون چھین کر ارسلان تاج کو  دینے کا دعوی کردیا۔

  تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی ،، دعا بھٹو کے ہمراہ   سندھ اسمبلی  میں پیش آئے  واقعہ کا مقدمہ درج کرانے  آرام باغ تھانے پہنچ گئے ۔