وزیراعظم کی زیر صدارت نئے ٹیلنٹ کے فروغ ، وفاقی وزارتوں کی استعداد بڑھانے سے متعلق اجلاس اجلاس میں وفاقی وزارتوں کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تجاویز پر غور بین الاقوامی شہرت کے حامل ماہرین اور کنسلٹنٹ کی خدمات کے حصول سے متعلق تجاویز پر گفتگو
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ باصلاحیت پیشہ ور افراد اور تکنیکی ماہرین گورننس کے نظام میں جدت لا کر مؤثر بنائیں گے، وزیرِ اعظم کی ماہرین اور کنسلٹنٹ کی تعیناتی کیلئے حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت پاکستان کو بین الاقوامی معیار کا ٹیلنٹ پول بنانے کی ضرورت ہے، سول سروس کی استعداد بڑھانے کیلئے پالیسی سطح پر تکنیکی تقاضے پورے کیے جائیں، اجلاس میں وفاقی وزراء احد چیمہ، محمد اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ، ڈاکٹر مصدق ملک ودیگر شریک