کراچی میں ویکسینیٹرز کا مطالبات کے حق میں احتجاج۔

صبانور صبانور

کراچی میں   ویکسینیٹرز  کا مطالبات کے حق میں  احتجاج۔

کراچی میں   ویکسینیٹرز  کا مطالبات کے حق میں  احتجاج۔ پولیس نے   وزیراعلی ہاوس جانے کی کوشش ناکام بنادی۔ مظاہرین  نے ہاتھا پائی کے دوران کئی ساتھیوں کے زخمی ہونے کا الزام  عائد کیا ہے۔

کراچی پریس کلب  پر  سندھ بھر سے آئے ویکسی نیٹرز کا  احتجاج جاری ہے۔مظاہرین نے  ریڈزون کی جانب بڑھنےکی کوشش کی،، تو پولیس   حرکت میں آگئی۔

پولیس نے رکاوٹیں لگا کر  انہیں  آگے بڑھنے سے روک دیا۔ اس دوران پولیس اوراحتجاجی ویکسینیٹرکےدرمیان ہاتھاپائی   ہوئی  اور  پولیس نے لاٹھی چارج  بھی کیا۔

مظاہرین  نے الزام عائد کیا کہ  پولیس ایکشن میں ان کے کئی  ساتھی زخمی ہوئے۔   ان سے کئے گئے وعدے وفا  اور برطرف کردہ ویکسی نیٹرز کو بحال کیا جائے۔

دسواں دن ہے ہم احتجاج میں بیٹھے ہوئے ہیں یہ ہمیں مجبور کررہے ہیں ہمارے مطالبات نہیں مانےجارہے

ہمارا مطالبہ سندھ حکومت سے یہ ہی ہےپہلے ویکسینیٹرز کو بحال کیا جائےاور سروس اسٹرکچر کو بحال کیا جائے بس یہ ہی دو) مطالبےہیں

سندھ بھر سے آئے  ویکسی نیٹرز کا  پریس کلب پر احتجاج جاری ہے۔ ان کا کہنا  ہے کہ  حکام  سے مذاکرات ہوئےہیں ، مطالبات  کی منظوری تک احتجاج  جاری  رہے گا۔