کراچی میں جگہ جگہ چارجڈ پارکنگ کے خلاف
درخواست پر عدالت نے ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ ڈی ایم سی ساؤتھ کو طلب کرلیا۔ کے ایم
سی کے وکیل نے تسلیم کیا کہ فیس وصولی کے باوجود شہریوں کو کوئی سہولت نہیں دی جاری۔
سندھ ہائی کورٹ میں دوران سماعت عدالت نے
کے ایم سی کے وکیل سے دریافت کیا
کہ چارجڈ پارکنگ فیس کی وصولی پر شہریوں کو کیا سہولت دی جارہی ہے۔ جواب میں وکیل
نے بتایا کہ فیس وصولی کے باوجود شہریوں کو کوئی سہولت نہیں دی جارہی۔ عدالت نے
ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ ڈی ایم سی ساؤتھ کو طلب کرلیا اور مزید سماعت یکم دسمبر تک
ملتوی کردی گئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ شہر میں جگہ جگہ غیر قانونی
پارکنگ اور اضافی رقم وصول کی جارہی ہے۔پولیس اور ٹریفک پولیس کی ملی بھگت سے پارکنگ مافیا ہر ہر جگہ
قابض ہورہی ہے۔ شہر کی سڑکیں، گلیاں، بازار، شاپنگ مال ، ہسپتال کوئی جگہ پارکنگ
مافیا سے محفوظ نہیں ہے۔ چارجڈ پارکنگ مافیا کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے۔