کراچی میں کورونا کے اومی کرون وائرس کے پہلےکیس کی تصدیق ہوگئی۔
محکمہ صحت سندھ نے ڈپٹی کمشنر شرقی کو حفاظتی اقدامات کی سفارش کردی۔
شہر میں گزشتہ روز خاتون میں سامنے آنے والے اومی کرون ویرینٹ کے
پہلے مشتبہ کیس کی جینوم سیکونسنگ مکمل کرلی گئی
ہے۔ نجی اسپتال کےترجمان کا کہنا
ہے کہ جینوم سیکونسنگ کے نتیجے میں اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ کیس اومی کرون ویرینٹ کا ہی ہے۔ ضلع شرقی کی رہائشی خاتون میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کی
تصدیق کے بعد محکمہ صحت سندھ حرکت میں آگیا۔ محکمہ صحت سندھ نے ڈپٹی کمشنر شرقی کو خط لکھ دیا،، جس میں متاثرہ خاتون کے گھر کا پتہ بھی درج ہے۔محکمہ
صحت سندھ کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کے لیے
ایک بار پھر حفاظتی اقدامات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔