کراچی کے علاقے نیو کراچی میں صبا سینما کے قریب گودام میں لگی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا

عدنان اطہر عدنان اطہر

 کراچی کے علاقے نیو کراچی میں  صبا  سینما  کے قریب گودام میں لگی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا


کراچی کے علاقے نیو کراچی میں  صبا  سینما  کے قریب گودام میں لگی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ چودہ فائر ٹینڈر ز اور دو  اسنارکل کی مدد سے آگ بجھانے کی کارروائی جاری ہے۔


 ترجمان ریسکیو ڈبل ون، ڈبل ٹو کےمطابق  آگ لگنے کی اطلاع پر  تین فائرٹینڈرز کو روانہ کیا گیا۔ بعد میں  بلدیہ عظمی کراچی  کے چار فائر ٹینڈرز بھی وہاں پہنچ گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ ویئر ہاوس میں لگی ہے ، اور کسی کے اندر ہونے کی اطلاع نہیں ۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے متاثرہ عمارت میں پلاسٹک کا گودام بنا ہوا ہے۔  آگ بجھانے کی کارروائی کےد وران   ایک فیکٹری ملازم زخمی ہوا۔ اسے طبی امداد کےلئےاسپتال منتقل کردیا گیا۔ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید سات فائر ٹینڈر ز اوردو  اسنارکل  بھی وہاں پہنچ گئی ،،  اور آگ بجھانے کی  جہدوجد جاری ہے ۔