پوری قوم بھارتی جارحیت کے خلاف متحد۔ کراچی کی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں پاک فوج سےاظہار یکجہتی کے لئے مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے میں اساتذہ اور طلبا کے علاوہ یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے بھی شریک تھے۔ شرکا نے یونیورسٹی کے احاطے سے مین گیٹ تک مارچ کیا۔ مظاہرین کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ وائس چانسلر پروفیسر سراج میمن نے کہا پوری قوم متحد ہے۔ہر طبقہ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ پاکستان پرامن ملک ہے لیکن بھارت کی ہرکارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔