کراچی میں سپرہائی وے جنجال گوٹھ کے مقام پرتیز ڈمپر کی ٹکر سے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے ،

نزاہت خان نزاہت خان

 کراچی میں سپرہائی وے جنجال گوٹھ کے مقام پرتیز ڈمپر کی ٹکر سے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے ،


کراچی میں سپرہائی وے جنجال گوٹھ کے مقام پرتیز ڈمپر کی ٹکر سے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے ،،، ایک نوجوان زخمی بھی ہوا،،،جاں بِحق دونوں افرادسبزی کےگودام میں ملازم تھے،پولیس کے مطابق ڈمپر کوتحویل میں لے کرڈرائیور کی تلاش شروع کردی گئی ہے،،، 


کراچی میں تیزرفتارڈمپردونوجوانوں کی جانیں نگل گیا، ،،سپرہائی وے جنجال گوٹھ میں ڈمپرنےموٹرسائیکل کوٹکرماری ،،،جس کےنتیجے میں دونوجوان جاں بحق اورایک زخمی ہوا،جاں بحق  دونوں افرادکی لاشیں اورزخمی کوعباسی شہیداسپتال منتقل کیاگیا


جاں بحق نوجوانوں کی شناخت 14سالہ راحب اور15سالہ راجاکےنام سےہوئی،جبکہ راجا کا بھائی دلمراد حادثےمیں زخمی ہوا، جاں بحق نوجوان سبزی میں گودام میں ملازمت کرتے ہیں


حادثےکےبعدڈمپرکاڈرائیورموقع سےفرارہوگیاجبکہ پولیس نےڈمپرکوتحویل میں لےکرفرارڈرائیورکی تلاش شروع کردی