کراچی کے مختلف علاقوں میں دس گھنٹے تک بجلی غائب۔ شہریوں کا جینا محال ۔

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

کراچی  کے مختلف علاقوں میں دس گھنٹے تک بجلی غائب۔ شہریوں کا جینا محال ۔

کراچی  کے مختلف علاقوں میں دس گھنٹے تک بجلی غائب۔ شہریوں کا جینا محال ۔

 کے الیکٹرک کا دعوی ہے شہر میں معمول کے مطابق بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ بجلی چوری اور  بلوں کی عدم ادائیگی والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

کراچی میں لیاری ، بلدیہ ، کھارادر ، بولٹن مارکیٹ ، سولجر بازار سرجانی ٹاؤن ، لائنز ایریا اور گارڈن کے علاقوں میں دس  گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔

نیو کراچی ، نارتھ کراچی ، لیاقت آباد ، گلشن اقبال اور گلستان جوہر   میں بھی چار سے چھ گھنٹے بجلی بند رہتی ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے شہر میں معمول کے مطابق بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ 

 لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں ترمیم نہیں کی گئی –

 بجلی بندش کا دورانیہ علاقے میں ہونے والی بجلی چوری کی شرح پر منحصر ہے۔ مرمت اور  علاقائی سطح پر خرابی کو لوڈشیڈنگ قرار دینا درست نہیں۔