اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران نوسو بیالیس پوائنٹس کا
اضافہ۔
انٹربینک میں
ڈالر دو روپے پینتیس پیسے سستا ہوکر ٹریڈ کر رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روزمارکیٹ میں
زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے۔
ہینڈریڈ انڈیکس تینتالیس ہزار کی حدعبورکرگیا۔پہلےسیشن
میں کاروبار نوسو بیالیس پوائنٹس اضافے سے
تینتالیس ہزار چار سو چوراسی کی سطح پر ٹریڈ
کررہا ہے۔
انڈیکس
میں دو اعشاریہ دو،دو فیصد اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر دو روپے پینتیس پیسے
کمی کے بعد دوسو روپے سے نیچے آگیا۔
فاریکس
ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر اب ایک
سو ننانوے روپے پچھتر پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔