آرٹس کونسل آف پاکستان،
کراچی میں تین روزہ سندھ لٹریچر فیسٹیول کا آغاز آج سے ہوگا۔ فیسٹیول
میں میڈیا،ادب،کلچر،موسیقی،کلچر، ڈانس اور
زبانوں پر سیشنز ہوں گے۔
آرٹس کونسل کراچی اور
سندھ لٹریری فاونڈیشن کے اشتراک سے
تین روزہ سندھ لٹریچر فیسٹیول اٹھارہ مارچ سے شروع ہوگا۔
صدر آرٹس کونسل کراچی احمد شاہ
نے بتایا کہ فیسٹیول میں میڈیا،ادب،کلچر،موسیقی،کلچر، ڈانس اور زبانوں پر گفتگو
ہوگی۔
معروف مصنفہ نور الہدی شاہ
کا کہنا تھا کلچر،ادب،تنقید کے علاوہ سندھ
میں بولی جانے والی ہر زبان فیسٹیول کا حصہ ہوگی۔
منتظم نصیر گوپانگ نے کہا
فیسٹیول لوگوں کو آپس میں جوڑنے کا کام کررہا ہے۔ یہ سندھی لٹریجر فیسٹیول
نہیں سندھ لٹریچر فیسٹیول ہے۔