متحدہ عرب امارات کا ابوظہبی پورٹس گروپ،، کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینلز کا انتظامی کنٹرول سنبھالے گا۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ اور ابوظہبی پورٹس کے درمیان معاہدے پر دستحط ہوگئے۔
گروپ مختلف بندرگاہوں ہر ایک اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔
چیئرمین کے پی ٹی سیدین رضا زیدی اور ابوظہبی پورٹس گروپ کے کیپٹن جما الشمسی نے معاہدےپر دستخط کئے۔
تقریب میں کراچی میں دبئی کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کے علاوہ یو اے ای کے وزیرتوانائی اور انفرااسٹکچر سہیل محمد المزروعی ،وزیر مملکت غیر ملکی تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی بھی شریک تھے۔ وفاقی وزیر
پورٹ اینڈ شپنگ فیصل سبزواری کے ساتھ گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔ ابوظہبی پورٹس مختلف بندرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے بشمول پی آئی سی ٹی اوربلک کارگو ٹرمینل وغیرہ کے آپریشن میں ایک اعشاریہ آٹھ ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔
پاکستان انٹر نیشنل کنٹینرز ٹرمینلز کا نام بدل کر کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ ہوگا۔ وفاقی وزیر پورٹ اینڈشپنگ فیصل سبزواری کا کہنا تھا معاہدہ سے کراچی پورٹ کے ذریعے ملکی معیشت کا پہیہ مزید تیز چلے گا۔
کوئی ملازم بے روزگار نہیں ہوگابلکہ ملازمتوں کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا معاہدے سے کراچی گیٹ وے ٹرمینل کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں مدد ملے گی۔وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا منصوبے سے معاشی اور بحری تجارت میں ترقی ہوگی۔